ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: نیو انگلش اسکول میں ایس ایس ایل سی طلبا کا وداعی جلسہ

بھٹکل: نیو انگلش اسکول میں ایس ایس ایل سی طلبا کا وداعی جلسہ

Tue, 28 Mar 2017 19:22:01    S.O. News Service

بھٹکل:28/مارچ(ایس اؤنیوز)دی نیو انگلش اسکول میں زیر تعلیم سال 2017کے ایس ایس ایل سی طلبا کے لئے الوداعی جلسہ اسکول کے پی وی نایک ہال میں منعقد کیا گیا جہاں طلبا نے اپنے 3سالہ تعلیمی ماحول پر تاثرات کا اظہار کیا۔ ادارے کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا مستقبل کی زندگی کے لئے بہترراہیں اپنا کر ادارے اور شہر کا نام روشن کریں۔ مہمان خصوصی کے طورپر ادارے کے ٹرسٹی مینجر راجیش نایک ، تعلیمی صلاح کار بی آر کے مورتی، انتظامیہ آفیسر ناگیش بھٹ، نائب پرنسپال شری ناتھ پائی نے طلبا کو امتحانات کے متعلق جانکاری اور معلومات فراہم کیں۔ استاد روی راج چوکی منے نے استقبال کیا تو پرمیا گونڈ نے شکریہ اداکیا۔ پانڈورنگا الویگدے نے نظامت کی ۔


Share: